رانا ڈگوبتی نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:36

رانا ڈگوبتی نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار رانا ڈگوبتی نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’باہوبلی‘‘ کے اداکار رانا ڈگوبتی 14 دسمبر 1984ء میں پیدا ہوئے جنہیں تامل ،تلگو اور ہندی فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2006 ء میں بطور پروڈیوسر تلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ،انہوں نے 2011 ء میں پہلی بالی وڈ فلم ’’دم مارو دم ‘‘ میں کام کیا جس کے بعد فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ ، ’’بے بی ‘‘، ’’باہو بلی ‘‘ اور ’’باہو بلی 2‘‘سے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:36:07