امریکی اداکارہ میگھن مارکل گوگل کی سال 2017 کی ٹاپ دس سرچز کی فہرست میں شامل

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) امریکی اداکارہ اور برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مارکل اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں شامل ہیں۔سرچ انجن گوگل نے اس سال کی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ اور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں میگھن مارکل، آئی فون ایکس اور ایک لٹو بھی شامل ہے۔اس سال سمندری طوفان ارما نے کریبیئن جزائر اور فلوریڈا میں زبردست تباہی مچائی ہے۔سمندری طوفان عام طور پر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکراتے رہتے ہیں لیکن گذشتہ تقریبا ایک عشرے میں ارما ان میں سے اب تک کا سب سے طاقتور سمندری طوفان تھا۔۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 20:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :