جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھول لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھول لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری لنکن نژاد جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کائیما ستراکھول لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ملک میںاپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولنے پر بہت پرجوش ہیں جہاں سری لنکا کے مزیدار اور روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے۔ جیکولین فرنینڈس فلم ریس 3 میں اداکار سلمان خان جبکہ ڈرائیو میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 20:27:33