ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آگئی

ماہ لگا جابری کی خاص بات ایشوریہ کی ہم شکل ہونے کے علاوہ اسکا حسن بھی ہے جو اسے دیگر لڑکیوں سے منفرد بناتا ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:58

ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) یوں تو دنیا بھر میں ہر شخص کا کسی نہ کسی کونے میں ہم شکل مل ہی جاتا ہے لیکن کسی مشہور ہستی کا ہم شکل ہونا کسی کو بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن 1994 میں مس ورلڈ رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرکے بھی خوب نام کمایا ہے، اب وہ 44 سال کی ہوچکی ہیں لیکن ان کے حسن کا سحر مداحوں کے دلوں پر آج بھی برقرار ہے۔

ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آئی ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہے اور ماڈلنگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ’ماہ لگا جابری ‘ نامی یہ لڑکی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی ہو بہو ہم شکل ہے ، اس لڑکی کی خاص بات ایشوریہ رائے کی ہم شکل ہونے کے علاوہ اس کا حسن بھی ہے جو اسے دیگر لڑکیوں سے منفرد بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ لگا کیلیفورنیا میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انہیں انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ماہ لگا جابری کا کہنا ہے کہ وہ انگریزی کے علاوہ فارسی زبان میں بھی مہارت رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا ہنس کر مقابلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:58:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :