نیویارک میں فلم’’ کروکڈ ہاؤس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر‘فلم کی کاسٹ کی بھرپور شرکت

ایک امیر شخص کے پراسرار قتل اور اس کی تحقیقات پر مبنی فلم 22 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:58

نیویارک میں فلم’’ کروکڈ ہاؤس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر‘فلم کی کاسٹ کی بھرپور شرکت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) شہرہ آفاق مصنفہ اگاتھا کرسٹی کے ناول کروکڈ ہاؤس سے ماخوذ فلم کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر، فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔

(جاری ہے)

جرم اور سسپنس سے بھرپور فلم کروکڈ ہاؤس کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم کروکڈ ہاؤس شہرہ آفاق مصنفہ اگاتھا کرسٹی کے انیس سو انچاس میں لکھے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔ ایک امیر شخص کے پراسرار قتل اور اس کی تحقیقات پر مبنی فلم 22 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :