زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کا اثرو رسوخ اچھی بات ہے،فرحان اختر

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:59

زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کا اثرو رسوخ اچھی بات ہے،فرحان اختر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کا اثرو رسوخ اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار و فلمساز فرحان اختر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کئی سالوں سے اداکارائیں جیسے دیا مراز ،انوشکا شرما ،رچا چڈا اور چترانگڈا سنگھ بطور پروڈیوسرز فلمسازی کر رہی ہیں اور صرف اداکارائیں ہی نہیں خواتین پروڈیوسرز اور دیگر خواتین مختلف کمپنیوں میں کام کر رہی ہیں اور ان کے تخلیقی پہلو ہینڈل کر رہی ہیں جنہیںدیکھ پر بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں ہی کیوں کسی بھی شعبے میں جیسے کھیل اور سیاست میں بھی خواتین کا اثرو رسوخ ہے کیونکہ خواتین میں ہر حوالے سے مختلف نقطہ نظر اور زندگی سے حاصل کئے گئے تجربات مردوں کی نسبت مختلف ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 12:59:54

Rlated Stars :