ارشمہ خان کی والدہ کے ہمراہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ ؒ کے مزار پر حاضری

بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دینے سے روحانی سکون میسر آتا ہے ‘ معروف ڈھول پلیئر و ماڈل

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:30

ارشمہ خان کی والدہ کے ہمراہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ ؒ کے مزار پر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان کی معروف ڈھول پلیئر و ماڈل ارشمہ خان نے اپنی والدہ صنم خان کے ہمراہ پاکپتن میں مشہور صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ ؒ کے مزار پر حاضری دیکر اپنی کامیابی سمیت ملکی سلامتی کے لئے بھی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دیتی ہوں جہاں مجھے روحانی سکون میسر آتا ہے ۔

اولیاء کرام نے دین اسلام کی خدمت کرنے کے ساتھ دین کا پیغام بھی پھیلایا ہے اور سینکڑوں سال گزر جانے کے باوجود روحانیت کا فیض آج بھی بزرگان دین کے مزارات پر جانے سے ملتا ہے اور نہ صرف میں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی اور بھی نامور شخصیات بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:30:31