اداکارہ ہما علی طویل عرصے کے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

ڈاکٹر اجمل ملک نے ہما علی کو اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’ پانڈے کھڑکن گے ‘‘ میں کاسٹ کر لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:30

اداکارہ ہما علی طویل عرصے کے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)اداکارہ ہما علی طویل عرصے کے بعد شالیمار تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ پانڈے کھڑکن گے ‘‘ میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اداکارہ ہما علی کو اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’ پانڈے کھڑکن گے ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے جس کی سینسر ریہرسل گزشتہ روز مکمل ہو گئی تھی ۔ اداکارہ ہما علی ایک سال کے بعد شالیمار تھیٹر کام کررہی ہیں ، اس سے قبل وہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم اور مال روڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرتی رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:30:39