میں نہیں بلکہ کام میرے پیچھے بھاگ رہا ہے‘ شانزہ خان

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:55

میں نہیں بلکہ کام میرے پیچھے بھاگ رہا ہے‘ شانزہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ میں نہیں بلکہ کام میرے پیچھے بھاگ رہا ہے اور باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی وجہ سے لوگ مجھے نمبر ون کہتے ہیں‘ جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ انکو عقل دے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شانزہ خان نے کہا کہ میں آجکل شوبز پر وگراموں میں سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہوں جس کی بنیادی وجہ شائقین شوبز کی پسندگی ہے اور میں بھی اسی معیار کے مطابق کام کرتی ہوں جیسے معیار کو میرے شائقین پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں کے شائقین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اب اضافہ ہو رہا ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:55:08