دیپکا اور رنویر کا ویرات اور انوشکا کو گلدستے کا تحفہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:55

دیپکا اور رنویر کا ویرات اور انوشکا کو گلدستے کا تحفہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) معروف بھارتی اداکارہدیپکا اور رنویر نے ویرات اور انوشکا کو شادی پر مبادکباد کیسے پیش کی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا اور رنویر نے اپنے انداز میں ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبادکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیپکا نے سماجی رابطوں کی ویب کی بجائے ویرات اور انوشکا کو نہ صرف ذاتی طور پر میسج کیا بلکہ ان کو گلدستہ بھی بھیجا جو کہ ویرات اور انوشکا کے گارڈ نے وصول کیا کیونکہ دونوں اس وقت اپنے ہنی مون کے لیے روم میں موجود ہیں۔ گلدستے پر نہ ?صرف دونوں اداکاروں نے اپنے سائن کیے ہوئے تھے بلکہ ان کو نئی زندگی کے لیے مبارکباد بھی پیش کی۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:55:08

Rlated Stars :