ملیکا شراوت کروڑوں کی مقروض ہو گئیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:58

ملیکا شراوت کروڑوں کی مقروض ہو گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت اور ان کے شوہر پیرس میں ایک کروڑ سے زائد روپے کے مقروض ہیں جس کے باعث انہیں فلیٹ سے بے دخل کیے جانے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملیکا شراوت اور ان کے شوہر پیرس میں جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں، کرائے کی مد میں اس کے 80 ہزار یورو یعنی 94551 امریکی ڈالر کے مقروض ہیں۔اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ فلیٹ کا کرایہ ادا نہ کر کے گزشتہ برس اداکارہ کو بلڈنگ میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے اپنے غصے کا اظہار کرنا چاہتی ہیں۔دوسری جانب فلیٹ کے مالک کی جانب سے ملیکا شراوت کے فرنیچر اور قیمتی گھڑی کو ضبط کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:58:06