ماڈل واداکارہ ایمان علی 19 دسمبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:16

ماڈل واداکارہ ایمان علی 19 دسمبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)ماڈل واداکارہ ایمان علی 19 دسمبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی، ایمان علی 19 دسمبر 1980 کو لاہو رمیں پیدا ہوئیں، ان کے والد عابد علی اور والدہ اداکارہ حمیرا علی کا تعلق بھی شوبز سے ہے، گھریلو ماحول کی وجہ سے ایمان علی کا رجحان بھی شوبز کی طرف ہوگیا، انہوں نے ماڈلنگ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد میں ٹی وی اور فلم میں اپنے اداکاری جوہر دکھائے ایمان علی شوبز میں ورسٹائل اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 15:16:08