ویرات، انوشکا نے استقبالیہ کے دعوتی کارڈ کے ذریعے شجر کاری کی ترغیب بھی دے ڈالی

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:29

ویرات، انوشکا نے استقبالیہ کے دعوتی کارڈ کے ذریعے شجر کاری کی ترغیب بھی دے ڈالی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما 21دسمبر کو دہلی میں استقبالیہ دیں گے جس کا دعوت نامہ بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دعوتی کارڈ کے بیرونی حصے پر ننھا منا سا پودا بھی پرنٹ ہے جس کے ذریعے زور دیا جارہا ہے کہ عوام ماحول کو سبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری کریں۔کوہلی اور انوشکا 21دسمبر کو نئی دہلی میں استقبالیہ جبکہ 26دسمبر کو ممبئی میں اسی طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ دونوں تقریبات کے دعوت نامے سوشل میڈیا پر آچکے ہیں۔ تاہم اس دعوتی کارڈ کے ذریعے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری کی ترغیب بھی دی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 17:29:45