کامیڈی سے بھرپور فلم دی پولکا کنگکا پہلا ٹریلر

کامیڈی سے بھرپور فلم12جنوری 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم دی پولکا کنگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مایا فوربس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لیجنڈ فنکار کے گرد گھوم رہی ہے ،ْجو امیر ہونے کی دھن میں جیل پہنچ جاتا ہے اور اپنے تمام پرستاروں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جیک بلیک، جینی سلیٹ، جیسن شوارٹزمین، وینیزا بیئر، ویلی گارسن اور جے بی اسموو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسٹوارٹ کارنفیلڈ اور جیک بلیک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ کامیڈی سے بھرپور فلم12جنوری 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :