آرنلڈ اور جیکی چین کی فلم جرنی ٹو چائنہ کا نیا ٹریلر

ایکشن ، ایڈونچر، تھرلر فلم کو آئندہ چند مہینوں میں مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر اور جیکی چین کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم جرنی ٹو چائنہ دی مسٹری آف آئرن ماسک کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔چین اور روس کے مشترکہ تعاون سے بننے والی اس تھری ڈی فلم کوہدایتکار اوولگ سٹیپچینکو نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دور کی عکاسی کر رہی ہے۔

فلم میں ایک برطانوی سیاح ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے برطانیہ سے روس تک کے دلچسپ اور طویل سفر کا آغاز کرتا ہے تاہم اس سفرکے دوران ایسے انوکھے واقعات پیش آتے ہیں کہ اس ایڈونچر کا اختتام روس کے بجائے چین میں ہوتا ہے۔حیرت انگیز واقعات سے بھرپور اس سفر میں کہیںیہ مسافرخطرناک مخلوق سے نبرد آزما ہوتا ہے تو کہیں چین کی شہزادی سے ملکرڈریگن کنگ کی مشکل کو حل کرتا ہے اور تو اورکالے جادو کے زیرِ اثر ایک گاوں کیلئے بھی مسیحا بن کے آتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گلیب فیسٹیوول اورایلسکی پیٹرونسکی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شورزنیگر اور معروف چینی اداکار جیکی سمیت سمیت چارلس ڈینس ،جیسن فلیمونگ اورریٹگر ہاوور اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔اڑتالیس ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی اس ایکشن ، ایڈونچر، تھرلر فلم کو آئندہ چند مہینوں میں مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا تاہم ریلیز کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:52:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :