نئے نویلے جوڑے ویروشکا کی سیلفی کی دھوم مچ گئی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:52

میلان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء)نئے نویلے جوڑے ویروشکا کی سیر و تفریح سے بھرپور سیلفی کی دھوم مچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی اپنی خفیہ شادی کے بعد ابھی اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہی موجود ہیں اور سیر تفریح سے خوب لطف اندوز ہو رہے جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی ممبئی واپسی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ا نوشکا شرماویرات کوہلی کے ساتھ سیرو تفریح سے بھرپورتصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو چند لمحوں میں ہی وائرل ہوگئی جسے صرف 20منٹ میں 2لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں دونوں کے انتہائی قریبی رشتہ دار اور چند خاص دوستوں نے شرکت کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق21دسمبر کو نئی دہلی جبکہ 26دسمبر کو ممبئی میں گرینڈ ریسیپشن ہوگاجس میں دونوں کے رشتے دار اور فلمی و کرکٹ انڈسٹری کے علاوہ دوست احباب شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:52:52