تھرل فلم اسمال ٹاون کرائم کا ایک اور ٹریلر آگیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم19جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:53

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹاون کرائم کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور اس ہی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس، اوکتاویا اسپینسر، اینتھونی اینڈرسن، کلفٹن کولنز، سیٹی لوٹز، مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان جے کیلے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم19جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:53:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :