بھارتی فلم نیوٹن آسکر ایوارڈز کی دوڑ سے باہر

امیت مسورکر کی کامیڈی ڈرامہ فلم ووٹنگ کے اگلے مرحلے کیلئے منتخب کی گئی 9 فلموں میں جگہ نہیں بناسکی گزشتہ سال ڈائریکٹر ویتریمارن کی تامل فلم ویسارانئی آسکر ایوارڈ کے لیے بھیجی گئی تھی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:53

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) لاس اینجلس میں ہونے والے 90ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹگری کیلئے بھیجی گئی بھارتی فلم نیوٹن آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔لاس اینجلس میں اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس نے اعلان کیا ہے کہ امیت مسورکر کی کامیڈی ڈرامہ فلم ووٹنگ کے اگلے مرحلے کے لئے منتخب کی گئی 9 فلموں میں جگہ نہیں بناسکی۔

حتمی فہرست میں اے فنٹاسٹک وومن (چلی)، اِن دی فیڈ(جرمنی)، آن باڈی اینڈ سول(ہنگری)، فوکسٹروٹ(اسرائیل)، دی اِنسلٹ (لبنان)، لولیس (روس)، فیلی سِیٹ(سنیگال)، دی وونڈ(جنوبی افریقہ)اور دی اسکوائر (سوئیڈن)شامل ہیں۔اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 23جنوری کو کیا جائیگا جبکہ ایوارڈز کی تقریب 4مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

کامیڈی ڈرامہ فلم نیوٹن ایک ایسے سرکاری کلرک کے گر گھومتی ہے جو تنازعات کے شکار بھارت کے وسطی علاقے میںآزادانہ اور منصفانہ انتخاب کرنے کی کوشش کرتا ہے، راج کمار راو اور پنکج تری پاٹھی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

بھارت کی کسی بھی فلم نے آج تک کوئی آسکرایوارڈ نہیں جیتا، بھارت کی آخری فلم جو اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹگری کے لئے حتمی پانچ فلموں میں شامل کی گئی تھی وہ 2001 میں بننے والی اشوتوش گواریکر کی لگان تھی۔مدر انڈیا (1958)اور سلام بمبئی (1989) بھی آسکر کیلئے ٹاپ فائیو فلموں میں شامل کی جاچکی ہیں۔گزشتہ سال ڈائریکٹر ویتریمارن کی تامل فلم ویسارانئی آسکر ایوارڈ کے لیے بھیجی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :