بے روزگاری اور غر بت ملک کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہے‘افتخار ٹھاکر

ملک سے جب کر پشن ختم ہوگئی تو تمام مسائل کا حل بھی ممکن ہوسکے گا ‘قیصر ثناء اللہ خان کی پیز اشاپ کے افتتاح کے بعد گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملکی حالات دیکھ کر دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے بے روزگاری اور غر بت ملک کیلئے سب سے بڑی خطر ہ ہے انکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقہ بر کت مار کیٹ میں ڈرامہ پر وڈیوسر چوہدری ذوالفقار کے داماد کی جانب سے بنائی جانیوالی پیزا شاپ کا افتتاح کے بعد تماثیل تھیٹر کے چیئر مین قیصر ثناء اللہ خان ‘ہم ٹونٹی فور کے چیف ایگز یکٹو خضر عباس اور دیگر کے ہمراہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے ہم معاشرے کے غم زدہ لوگوں کے چہروں میں ہنسائی لاکر جتنی خوشی محسوس کرتے ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدام کر یں جبکہ قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملک سے جب کر پشن ختم ہوجائیگی تو تمام مسائل کا حل بھی ممکن ہوسکے گا ۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:40:17