عمران خان کے حق میں فیصلہ پاکستان میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ کی کامیابی ہے‘میرا ‘قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ‘ماہر ہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:40

عمران خان کے حق میں فیصلہ پاکستان میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ کی کامیابی ہے‘میرا ‘قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ‘ماہر ہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) شوبز فنکاروں کا سپر یم کورٹ سے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے حق میں فیصلہ پر جشن ‘مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ جہانگیر خان تر ین کی نااہلی کو پارٹی کارکنوں کیلئے’’بہتر ‘‘قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حق میں سپر یم کورٹ کے فیصلے پر فلم سٹار مہک نور ‘نداملک ‘‘نشاء بھٹی ‘سارہ خان‘اداکارہ غزل راجہ اور ہما علی نے جشن منایا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے بھی لگاتیں رہیں جبکہ فلم سٹار میرا نے کہا کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ اصل میں پاکستان میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ کی کامیابی کا فیصلہ ہے اور اب قوم کو لیٹروں سے نجات ملے گی اور عمران خان وزیر اعظم بنے گے فلم سٹار ماہرہ خان اور عروہ حسین نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی نئی مثال قائم ہوئی ہے ملک میں کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑ ہے جس کو مکمل ختم کر نا ہوگا اداکارہ ندا ملک نے کہا کہ عمران خان کے حق میں فیصلے آنے سے زیادہ خوشی جہانگیر ترین کی نااہلی ہے کیونکہ وہ تحر یک انصاف میں عام کارکنوں کے عمران خان تک پہنچنے کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار مہک نور نے کہا کہ شوبز فنکار بھی کر پشن کے خلاف جنگ لڑ نے والوں کے ساتھ ہیں اور وہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:40:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :