اداکارہ شمع رانا نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا‘ذرائع

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:40

اداکارہ شمع رانا نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) نامور اداکارہ شمع رانا نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم اور اسٹیج کے شعبے میں اپنی منفر د پر فارمنس سے شہرت حاصل کر نیوالی شمع رانا نے اب شوبز کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی آنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے اور وہ تحر یک انصاف یا (ن) لیگ میں سے کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر کے سیاست کا آغاز کر یں گی وہ کس جماعت میں شامل ہوں گی اس کا فیصلہ وہ آئندہ سال کے شروع میں کر یں گی ۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:40:34