فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے‘معمر رانا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:41

فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے‘معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں معمررانا نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹی وی اور فلموں میں اداکاراں کو بھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا جانا چاہیے لیکن بشرطیکہ وہ پروڈیوسر کو منافع کما کردیں کیونکہ ایک آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے۔ اگر فلم پروڈیوسر کسی اداکار کے نام سے پیسہ کما سکتے ہیں تو انھیں اس کا معاوضہ بڑھانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:41:38

Rlated Stars :