صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ کی پہلی برسی 18دسمبر کو منائی جائیگی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء)صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ کی پہلی برسی 18دسمبر کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

علاقائی موسیقی سے شہرت پانے والی معشوق سلطان گزشتہ کئی عرصے سے ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا اور علیل تھی،انہوں نے پشتو فوک موسیقی میں نام پیدا کیا، لوک گلوکارہ 1962 میں ریڈیو پاکستان اور پھرپی ٹی وی پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور درجنوں قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے، حکومت پاکستان نے بھی ان کی فنی خدمات کے اعتراف پر انہیں1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:41:48