ہالی ووڈکے معروف اداکار جان ٹراولٹا سعودی عرب پہنچ گئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:32

ہالی ووڈکے معروف اداکار جان ٹراولٹا سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) سعودی عرب میں بین الاقوامی اداکاروں اور فنکاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہالی ووڈکے معروف اداکار جان ٹراولٹا ریاض پہنچے گئے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹراولٹا کی آمد ایسے وقت ہوئی ہے جب سعودی حکام نے کئی دہائیوں بعد ملک کا پہلا سینما گھر کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ ارادہ سعودی عربکے اصلاحاتی وژن 2030ء کا حصہ ہے اور اس کے تحت زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ تک عوام کو رسائی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی آن لائن اخبار’ سبق‘ نے فیس آف ، پلپ فکشن اور گریس جیسی سپرہٹ فلموں کے 63 سالہ اداکار جان ٹراولٹا کی سعودی عرب کی روایتی کافی پیتے ہوئے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 2 روز کے لیے آئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جان ٹراولٹا ریاض میں ایک لائیو انٹرویو بھی دیں گے جس میں وہ اپنی شہرت کے سفر کے بارے میں عوام کے سوالوں کا جواب دیں گے، اس کے علاوہ وہ شہر کے ممتاز مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے سعودی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں سینما گھروں پر عائد 35 سالہ پابندی کا خاتمہ کرتے ہوئے مارچ کے مہینے میں پہلے فلم تھیٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 13:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :