’ارتھ ٹو‘‘ میں چیلنجنگ کردار نبھایا، ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، عظمیٰ حسن

اتوار 17 دسمبر 2017 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) اداکارہ وماڈل عظمیٰ حسن نے کہا کہ فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کو نئے انداز سے پیش کرنے میں جس طرح سے ہماری ٹیم نے محنت کی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی تاہم اب اس پروجیکٹ کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

’ عظمیٰ حسن نے کہا کہ ویسے تو ہمارے ہاں آئٹم سانگز پر مبنی فلموں کو دیکھنے کا رواج زیادہ ہورہا ہے یا باڈی بلڈرہیروز کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں لیکن اب حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ معمول کی کمرشل فلموں کے ساتھ سنجیدہ موضوعات کی فلمیں بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2017 - 13:02:42