جدت ضرور آئی تاہم کلاسیکی موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا‘حامد علی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ملک کے ممتاز گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کلاسیکل موسیقی کا دور ختم نہیں ہوا ہے وقت کے ساتھ موسیقی میں جدت ضرور آرہی ہے لیکن سننے والے آج بھی کلاسیکل موسیقی کو پسند کرتے ہیں مرزا غالب اور فیض کو گانے میں مزہ آتا ہے علامہ اقبال کو گانا بہت مشکل ہے زیر زبر کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے کلاسیکل موسیقی کی تروج اور ترقی کے لیے اپنے بیٹوں کو لیکر ایک فلم اور ڈرامہ بنانے کا پروگرام ہے ۔

(جاری ہے)

حامد علی خان نے کہا ہے کہ کہ کلاسیکی موسیقی صدیوں سے ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور برصغیر پاک و ہند میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں کلاسیکل موسیقی کے چاہنے والے موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 17/12/2017 - 13:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :