رنگ لا ئے کا شہیدوں کا لہو…میریا ڈھول سپا ہیا تینو رب دیا رکھاں

سر کی ملکہ اللہ وسا ئی المعروف نور جہاں کی 17ویں برسی 23دسمبر کو منا ئی جا ئے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:03

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) رنگ لا ئے کا شہیدوں کا لہو ،میریا ڈھول سپا ہیا تینو رب دیا رکھاں کی خالق سر کی ملکہ اللہ وسا ئی المعروف نور جہاں کی 17ویں برسی 23دسمبر کو منا ئی جا ئے گی1957میں پرائڈآف پرفارمنس ملا 1965کی جنگ میں اپنے نغموں سے قوم اور پاک فوج کے جوش وجذبے کو گرما ئے رکھا تفصیلات کے مطابق 21ستمبر 1928میں قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسا ئی المعروف میڈم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 17سال ہو گئے انہیں 1957میں بہترین پرفار منس پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور پھر پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا 1965میں پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی بیمار بیٹی کو گھرمیں چھوڑ کر قوم اور مسلح افواج کے جو ش و جذبے کو گرما نے کے لیے نغمے ریکارڈ کروانے کے لیے ریڈیوسٹیشن جا تی رہیں رنگ لا ئے کا شہیدوں کا لہو ،میریا ڈھول سپا ہیا تینو رب دیا رکھاں ،اے وطن کے سجیلے جوانوں قوم اور پاک فوج کا حوصلہ بڑھا تے رہے میڈ م نور جہان کو 23دسمبر 2000کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثا بت ہوا اور وہ 74سال کی عمر مین اپنے خا لق حقیقی سے جا ملی ان کے گا ئے ہو ئے بے شمار گا نوں کی مسحور کن دھنیں آج بھی لا کھوں پرستاروں کے کا نوں میں رس گھول رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/12/2017 - 13:03:10