فلم ‘نیوٹن’ 2018 آسکرز کے میدان سے باہر ہوگئی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) )راج کمار راؤ کی فلم’نیوٹن’ وہ واحد بھارتی فلم تھی جو 2018 کے آسکرز کے غیر ملکی فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی تھی۔ البتہ افسوس کی بات یہ ہے کہ فلم آسکرز سلیکشن کے دوسرے مرحلہ میں نہ پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے کی بنیاد پر آسکرز کے ججز کو فلم ‘نیوٹن’ نامزدگی کیلئے تھیک نہ لگی اور اس کے برعکس انہوں نے ان 8 فلموں کو آسکرز کیغیرملکی فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ڈارک کامیڈی سے بھرپور فلم’نیوٹن’ میں راج کمار راؤ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ آسکرز کیلئے نامزد ہونے کے بعد بھارت کیلئے یہ ایک فخر کی بات تھی۔ اکیڈمی ایوارڈ 2018 کی نامزدگی کا اعلان 23 جنوری 2018 کو ہوگا جبکہ ایوارڈز 4 مارچ 2018 کو تقسیم کیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/12/2017 - 19:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :