پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں‘اداکارہ زارا شیخ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) ) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیںاگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور فلم کروں گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ اسٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2017 - 19:54:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :