اداکارہ ماہ جبین حبیب اور ڈائریکٹر حسن طارق شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جمعرات 21 دسمبر 2017 13:17

اداکارہ ماہ جبین حبیب اور ڈائریکٹر حسن طارق شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2017ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہ جبین حبیب اور ڈائریکٹر حسن طارق گذشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

ماہ جبین حبیب پاکستان کے متعدد ڈراموں اور اشتہارات میں اپنے ہنر کا کمال دکھا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر ‘نصیبو لال’ ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔ دونوں کی شادی پر خوب ہلا گلا مچایا گیا۔

وقت اشاعت : 21/12/2017 - 13:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :