- Home
- شوبز
- 2017میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی ..
2017میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی سر فہرست رہیں
وکی میڈیا فائونڈیشن کی فہرست بینظیر بھٹو بھی گذشتہ برس وکی پیڈیا پر زیادہ تلاش کی گئی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر رہیں اداکارہ صبا قمر نے بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ، تحریک انصاف کے عمران خان پانچویں نمبر پر رہے،سابق وزیراعظم نواز شریف فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنائی،شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا گیت میرے رشک قمر کا 2017 میں مختلف انداز میں ریمیک کیا گیا آٹھویں نمبر پر رہے،استاد انسانیت عبدالستار ایدھی کی 2017 میں پہلی برسی منائی گئی جن کی یاد میں ہر ایک آنکھ اشک بار تھی۔ عبدالستار ایدھی بھی 2017 میں زیادہ سرچ کیے گئے پاکستانیوں کی وکی پیڈیا فہرست میں دسویں نمبر پر شامل ہی
منگل 2 جنوری 2018 18:45
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی لوریل برانڈ کی سفیر بھی منتخب ہوئیں۔
پاکستان کی ایک اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ۔صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ہندی میڈیم ہر لحاظ سے کامیاب رہی جس میں صبا قمر بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔اداکاری کے علاوہ صبا قمر کے مداح انہیں بطور ماڈل بھی خوب پسند کرتے ہیں، گزشتہ برس برائیڈل کوچیور فیشن ویک میں بھی صبا قمر نے جھل مل کرتے عروسی لباس میں ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے تھے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان روزانہ ہی خبروں کی زینت بنتے ہیں، تاہم 2017 میں جب پی ٹی آئی کی ہی سابق رکن عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑ کر ان پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو اس واقعے کو خوب کوریج ملی تھی۔گذشتہ برس وکی پیڈیا پر سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات میں عمران خان پانچویں نمبر پر رہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی گذشتہ برس اپنی نااہلی کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے اور انہوں نے وکی پیڈیا کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔وکی پیڈیا فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے والے سپر اسٹار اور اسٹائل آئیکون فواد خان سرحد پار بھی بے حد مقبول ہیں ، ان کے مداح نا صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ بھارت سے بھی انہیں خوب پزیرائی ملتی ہے۔فی الوقت یہ خبریں ہیں کہ فواد خان کے بالی وڈ فلم لو کری میں جلوہ گر ہونے کے امکانات ہیں۔شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا گیت میرے رشک قمر کا 2017 میں مختلف انداز میں ریمیک کیا گیا، جو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھنے والے گانوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔گذشتہ برس وکی پیڈیا پر سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات میں نصرت فتح علی خان آٹھویں نمبر پر رہے۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ گزشتہ برس 2017 میں سنایا گیاجس کے بعد تجزیوں اور بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بینظیر بھٹو بھی گذشتہ برس وکی پیڈیا پر زیادہ تلاش کی گئی پاکستانی شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر رہیں۔استاد انسانیت عبدالستار ایدھی کی 2017 میں پہلی برسی منائی گئی جن کی یاد میں ہر ایک آنکھ اشک بار تھی۔ عبدالستار ایدھی بھی 2017 میں زیادہ سرچ کیے گئے پاکستانیوں کی وکی پیڈیا فہرست میں دسویں نمبر پر شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 02/01/2018 - 18:45:37
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Kristen Stewart
Rechal Khan
Rory Cochrane
Kartik Tiwari
jaya prada
Fahad Mustafa
Tahira Syed
Helen Hunt
Aishwarya Rai Bachchan
Colin Hanks
Eva Mendes
Dia Mirza
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی