گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی والدہ کی دوسری برسی 6جنوری کو منائی جائیگی

بدھ 3 جنوری 2018 19:49

گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی والدہ کی دوسری برسی 6جنوری کو منائی جائیگی
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء)گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی والدہ کی دوسری برسی 6جنوری کو منائی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نامور لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی والدہ 6 جنوری 2016 کو انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو ترگ میں واقع آبائی قبرستان پیر عادل شاہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی عمر 85 برس تھی۔ اب عطا اللہ عیسی خیلوی کی والدہ کی دوسری برسی ان کی رہائش گاہ پر منائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/01/2018 - 19:49:35