انوشکا شرما کا شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کاآغاز

جمعہ 5 جنوری 2018 21:21

انوشکا شرما کا شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کاآغاز
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم زیرو کی عکسبندی انوشکاشرما کی وجہ سے روک لی تھی تاہم انوشکا شرما نے اپنے ہنی مون ٹرپ کو مختصر کرتے ہوئے کام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم زیرو کی کاسٹ میں کترینہ کیف ، انوشکا شرما اور شاہ رخ خان شامل ہیں ۔شاہ رخ خان فلم میں پہلی بار بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی حال ہی میںشادی کے بندھن میں بندھے ہیں ۔۔

وقت اشاعت : 05/01/2018 - 21:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :