رانی مکھرجی نے بگ باس میں جانے کی حامی بھر لی

جمعہ 5 جنوری 2018 22:20

رانی مکھرجی نے بگ باس میں جانے کی حامی بھر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء)نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے بگ باس میں جانے کی حامی بھر لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو 11 سال بعد بالا آخر سلمان خان کی ضرورت پڑ گئی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان شوبز کی تقریبا تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں مادھوری ڈکشٹ، کاجول، ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ رانی مکھرجی شامل ہیں۔ماضی میں رانی مکھرجی اور سلمان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجاتا تھا دونوں ایک ساتھ 7 فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ دونوں ا?خری بار 11 سال قبل فلم سانوریا میں نظر آئیتھے۔ ۔

وقت اشاعت : 05/01/2018 - 22:20:09