بالی ووڈ ہیروہریتک روشن 44ویں سالگرہ 10جنوری کو منائیں گے

اتوار 7 جنوری 2018 13:32

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء)بالی ووڈ ہیروہریتک روشن 44ویں سالگرہ 10جنوری کو منائیں گے ۔ انہوں نے اپنا فنی سفر کہو نہ پیار ہے سے شروع کیا۔10جنوری 1974میں پیدا ہونے والے ہریتک روشن نے پہلی بار چھ برس کی عمر میں فلم آشا میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے۔ اسکے بعد دیوانے اور بھگوان میں بھی چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راکیشن روشن کے صاحبزادے ہریتک روشن نے دو ہزار میں فلم کہو نہ پیار ہے سے متاثر کن اداکاری سے بطور ہیرو بالی ووڈ میں جگہ بنائی۔ جذبا ت سے بھرپور فلم کبھی خوشی کبھی غم میں عمدہ اداکاری کیو جر دکھائے جس پر انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔انکی مشہور فلموں میں کوئی مل گیا،دھوم ٹو،جودھا اکبر وغیرہ شامل ہیں۔ ہریتک روشن کا شمار آج بالی ووڈ کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 13:32:16