ارمینہ خان کی نئی فلم ‘شیردل‘ کی پہلی جھلک جاری

منگل 9 جنوری 2018 21:25

ارمینہ خان کی نئی فلم ‘شیردل‘ کی پہلی جھلک جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اپنے نئے پروجیکٹ ’شیر دل‘ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔بغیر کسی تفصیل شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم کا ایک ٹیزر شیئر کیا، جس کے بعد مداح ان کے نئے پروجیکٹ پر اپنے اندازے لگاتے رہے۔ سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں ارمینہ خان اور میکال ذالفقار کی فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ تصاویر پیش کی گئیں، اس فلم میں یہ تمام کاسٹ پائیلٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

جہاں ارمینہ خان اس پروجیکٹ کے بارے میں بالکل خاموش ہیں، وہی فلم کے کوریوگرافر اور گلوکار سونو کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں فلم میں ڈانس کوریو گراف کررہا ہوں، میرا فلم میں ایک مختصر کردار بھی ہے‘۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان اور مصر میں کی جارہی ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں اسلام آباد میں ہوا، جبکہ اس میں موجود ایک پارٹی سانگ بیرون ملک شوٹ کیا جائے گا۔سونو اس فلم کے چار گانوں کی کوریوگرافی کررہے ہیں۔فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 21:25:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :