فلم’’موم‘‘ اور’’ہندی میڈیم‘‘ کی آرمینیا فلم فیسٹیول میں نمائش

فلم’موم‘ دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے جو پمارے لیے باعث فخر ہے، بونی کپور

منگل 9 جنوری 2018 22:40

فلم’’موم‘‘ اور’’ہندی میڈیم‘‘ کی آرمینیا فلم فیسٹیول میں نمائش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’موم‘اور’ہندی میڈیم‘ آرمینیا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی۔اگر یہ کہا جائے کہ سال 2017 بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے نام رہا تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس پاکستانی اداکارائیں صبا قمر، سجل علی اور ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔

بالی ووڈ میں نہ صرف ان کے کام کی تعریف کی گئی بلکہ ان کی خوبصورتی کے چرچے بھی رہے اور اب پاکستانی اداکاراؤں کے کام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلمیں’موم‘ اور صبا قمر کی فلم’ہندی میڈیم‘ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندی فلموں کے سالانہ فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی جب کہ ان کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی 2‘ بھی فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فلم ’موم‘ کے پروڈیوسربونی کپور کا کہنا ہے کہ فلم دنیا بھر خاص طور پر روس اور آرمینیا میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ بونی کپور نے کہا کہ فلم ’موم‘ مضبوط پرفارمنس اور عمدہ کہانی کی بدولت سرحد پارعوام کا دل جیت سکتی ہے۔۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 22:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :