کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی تاخیر کا شکار

بدھ 10 جنوری 2018 20:59

کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی تاخیر کا شکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں فلم مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی کے لڑائی کے مناظر جودھپور میں عکسبند کروا رہی ہیں۔ فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق 27 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فلم جون یا جولائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 10/01/2018 - 20:59:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :