انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرشوردھن نئی فلم میں باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے

بدھ 10 جنوری 2018 20:23

انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرشوردھن نئی فلم میں باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) بالی وڈاداکار انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرشوردھن کپور بھارتی بزنس مین ابھینووبیندرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرشوردھن نئی فلم جس کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا میں باپ اور بیٹے کا کردار ادا کریں گے جس پر سونم کپور بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا بے صبری سے انتطار کر رہی ہیں۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 10/01/2018 - 20:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :