بولی وڈ اسٹار راج ببر کسانوں کے حقوق پر مظاہرہ کرنے پر گرفتار

جمعرات 11 جنوری 2018 13:19

بولی وڈ اسٹار راج ببر کسانوں کے حقوق پر مظاہرہ کرنے پر گرفتار
غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) بولی وڈ اسٹار راج ببر کو اتر پردیش میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔راج ببر اس وقت کسانوں کی تحریک مندولا کی سربراہی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پولیس اور کانگریس کی پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہاتھ پائی شروع ہوئی۔ تو پولیس نے ہجوم میں داخل ہوکر راج ببر کو گرفتار کرلیا۔ریلی میں ہاتھ پائی کے بعد کانگریس کے بعض دیگر پارٹی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔غازی آباد پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس فورس موقعے پر پہنچ گئی ہے اور فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2018 - 13:19:15