میگھن مارکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

جمعرات 11 جنوری 2018 13:23

میگھن مارکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سے اپنے تمام اکاؤنٹ بند کر دیئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹس کو بند کر دیا کیونکہ وہ کافی عرصے سے ان کے استعمال میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہی محل کا کہنا تھا کہ مارکل ان تمام مداحوں کی شکر گزار ہیں جو انہیں سوشل میڈیا پر کئی برس سے فولو کر رہے تھے۔شاہی محل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر مداح شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بارے میں کچھ بھی جاننا چاہیں تو وہ شاہی محل کینسنگٹن پیلس (Kensington palace) کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ فولو کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2018 - 13:23:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :