میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں‘سلیم خان

جمعہ 12 جنوری 2018 12:18

میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں‘سلیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں‘ شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے کہا کہ فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیں میں ان خو ش نصیبوں میں شامل ہوں ۔

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 12:18:46