لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

شو پر فلم اور ٹی وی ڈیپارٹمنٹ میں ایوارڈ جیتنے کے لیے مقابلہ کافی سخت ہوگا

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:35

لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان کے نامور ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان آخر کار کردیا گیا ہے۔اور ان نامزدگیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس دفعہ شو پر فلم اور ٹی وی ڈیپارٹمنٹ میں ایوارڈ جیتنے کے لیے مقابلہ کافی سخت ہوگا۔ایونٹ کے حوالے سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ پرایس واٹر ہاس کوپر نامی اوڈٹ کمپنی ان نامزدگیوں پر ملنے والے ووٹس کو دیکھ رہی ہے۔

جبکہ شائقین ووٹس دینے کے لیے یہاں دی گئی لنک دیکھ سکتے ہیں۔فیشن کے زمرے میں 10 نامزدگیوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

لکس اسٹائل ایوارڈ 2018 میں انٹرٹینمنٹ کے زمرے میں موجود نامزدگیوں کی فہرست میں بہترین فلم - بالو ماہی، چھپن چھپائی، نامعلوم افراد 2، پنجاب نہیں جاں گی، ورنہبہترین اداکار - احسن خان، فہد مصفی، ہمایوں سعید، محسن عباس، عثمان خالد بٹبہترین اداکارہ - عینی جعفری، ماہرہ خان، مہوش حیات، عظمی حسن، نیلم منیر بہترین فلم ہدایت کار - حیثم حسین، محسن علی، نبیل قریشی، ندیم بیگ، شعیب بہترین معاون اداکار - علی رضوی، فیضان خواجہ، سہیل احمد، جاوید شیخ، گوہر رشید بہترین معاون اداکارہ - دردانہ بٹ، حمیمہ ملک، صدف کنول، عروہ حسین، زالے سرحدی بہترین گلوکار - عدنان دھول، ہارون شاہد، محسن حیدر عباس، راحت فتح علی خان، ساحر علی بگابہترین گلوکارہ - عائمہ بیگ، جونیتا گاندھی، نرمل روئے، ثنا ذالفقار سال کی بہترین البم - 36، 6سو سال، الحام، فانوس، وجدسال کی بہترین گلوکار - عابد بروہی، علی عظمت، علی حمزہ، پٹاری، ریاض قادری، زوہیب قاضیبہترین میوزک ویڈیو ڈائیریکٹر - قمر انور، رضا شاہ، ثنا جعفری، بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ - عبداللہ صدیقی، بدنام بینڈ، کشمیر بینڈ، کیرے مکوڑے بینڈ، روٹس بینڈ، بہترین ٹی وی پلے - علف اللہ اور انسان، مقابل، او رنگ ریزا، سمی، سنگ مر مربہترین ٹی وی اداکار - عدنان صدیقی، احد رضا میر، عمران عباس، محسن عباس، نعمان اعجازبہترین ٹی وی اداکارہ - بشری انصاری، قبرا خان، صبا قمر، سجل علی،بہترین ٹی وی ہدایت کار - احسن تالش، فاروق رنگ، کاشف نثار، سیفی حسنبہترین ٹی وی لکھاری - مصطفی آفریدی، نور الحق، قیسرا حیات، سجی گل، ظفر میراجبہترین سانڈ ٹریک - عدنان دھول اور ثنا ذالفقار، علی عظمت، جمی خان، نبیل شوقت، رچی روبنسن شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 19:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :