ہالی ووڈکی کامیڈی اینی میٹڈ فلم شرلاک نومز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

پیر 15 جنوری 2018 21:12

ہالی ووڈکی کامیڈی اینی میٹڈ فلم شرلاک نومز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹیسی فلم شرلاک نومز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوہن اسٹیونسن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2011میں ریلیز ہونے والی فلم نومیو اینڈ جولیٹ کا سیکوئل ہے جس میں نومیو اور جولیٹ گارڈن سے ساتھیوں کے پراسرارطور پر غائب ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک جاسوس کی خدمات لیں گے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں نامور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ،جیمز میک اوے اور ایمیلی بلنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈیوڈ فرنش کی پروڈیوس کردہ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 21:12:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :