کامیڈی کنگ نسیم وکی کی تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈراموں کی ففٹی مکمل ہوگئی

نسیم وکی کافی عرصے سے تماثیل تھیٹر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دے رہے ہیں

پیر 15 جنوری 2018 21:13

کامیڈی کنگ نسیم وکی کی تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈراموں کی ففٹی مکمل ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء)اداکار و کامیڈی کنگ نسیم وکی کی تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈراموں کی ففٹی مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار نسیم وکی کافی عرصے سے تماثیل تھیٹر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دے رہے ہیں جہاں ان دنوں ان کا پچاسواں اسٹیج ڈرامہ ٹیکسی ڈرائیور زیر نمائش ہے جسے ڈرامہ بینوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے نسیم وکی نے اپنے اس ڈرامہ کے زریعے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندہی کی ہے تماثیل تھیٹر میں اداکار نسیم وکی کے ڈراموں کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر پروقار تقریب بھی سجائی گئی جس میں تمام فنکاروں نے مل کر کیک کاٹا اور مزاح کے بے تاج بادشاہ نسیم وکی کو مبارک باد دی ۔۔

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 21:13:17