فلم ’’پدماوت‘‘ ہر بھارتی کے لئے باعث فخر ہو گی، بالی وڈ فلمساز

منگل 16 جنوری 2018 12:28

فلم ’’پدماوت‘‘ ہر بھارتی کے لئے باعث فخر ہو گی، بالی وڈ فلمساز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’پدماوت ‘‘ کے فلم سازوں نے اخباروں میں اشتہار کے ذریعے واضح اعلان کیا ہے کہ فلم میںرانی پدماوتی (دیپیکا پڈوکون ) اور علائو الدین خلجی (رنویر سنگھ ) کے درمیان کوئی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا اور یہ ایک ایسی فلم ہو گی جوہر بھارتی کے لئے باعث فخر ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پدماوت ‘‘ کے فلم سازوں نے اخباروں میں اشتہار کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یہ فلم ہر بھارتی کے لئے باعث فخر ہو گی، یہ اشتہار ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے فلم کی ریلیز کے اعلان کے ایک دن بعد شائع کیا گیا ہے جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے پوسٹر کے نیچے لکھا گیا ہے کہ 25 جنوری کو شائقین اپنے قریبی سینما گھروں میں فلم دیکھنے ضرور آئیں، فلم میں رانی پدماوتی (دیپیکا پڈوکون ) اور علائو الدین خلجی (رنویر سنگھ ) کے درمیان کوئی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا،یہ فلم راجپوتوں کی جرات و شجاعت ، میراث کو خراج عقیدت ہے، فلم میںکوئی منظر کاٹے بغیر 5 مناظر میں تبدیلی کے بعد یو اے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ بھارت میں ریلیز کی جائے گی،فلم کی حمایت و حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی انتظامیہ ، سنسر بورڈ اور مداحوں کے شکرگزار ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 12:28:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :