پر وڈیوسر سخی سرور بٹ کل سپر ایٹ کر کٹ لیگ کا فائنل جتنے والی ہم ٹونٹی فور کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

منگل 16 جنوری 2018 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) عیسیٰ اینڈ کمپنی کے چیف ایگز یکٹو پر وڈیوسر سخی سرور بٹ کل (بدھ) سپر ایٹ کر کٹ لیگ کا فائنل جتنے والی کامیڈین کنگ نسیم وکی کی ہم ٹونٹی فور کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج مقامی ہوٹل میں ہونیوالے ظہرانے میں ٹیم کے کپتان نسیم وکی ‘نائب کپتان اداکاراکرم اداس ‘اداکارشاہد خان ‘چیف ایگز یکٹو ہم ٹونٹی فور خضرعباس ‘فلم سٹار مہک نور اور نشاء بھٹی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور ٹیم کی اونر رابعہ منہاس اور عمران رشید سمیت دیگر شر یک ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 12:48:53

Rlated Stars :