لاہور ، محکمہ ایکسائز نے گلوکار ابرار الحق کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتارلی

منگل 16 جنوری 2018 21:53

لاہور ، محکمہ ایکسائز نے گلوکار ابرار الحق کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتارلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار ابرارالحق محکمہ ایکسائز کے کریک ڈاؤن کی زد میں آگئے۔ ابرارالحق ایبٹ روڈ پر اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے جا رہے تھے اس دوران محکمہ ایکسائز نے ابرار الحق کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتارلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ گاڑی پر فرضی نمبر پلیٹ تھی جسے محکمہ ایسائز کی ٹیم نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے اٴْتار لیا۔ ابرارالحق کا کہنا تھا کہ یہ فرضی نمبر پلیٹ کچھ وجوہات کی بنا پر لگائی ہے تاہم محکمہ ایکسائز نے اس بات سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے معمول کے مطابق کاروائی کی اور وارننگ بھی جاری کی۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 21:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :