دل کے معاملے میں آئینے کی مانند ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہوں ‘ جیاء علی

ہمار ا ٹی وی ڈرامہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں بہت آگے ہے ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 11:52

دل کے معاملے میں آئینے کی مانند ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہوں ‘ جیاء علی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) اداکار ہ جیاء علی نے کہاہے کہ دل کے معاملے میں بالکل آئینے کی مانند ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہو،مجھے منافقت نہیں آتی اور منافق لوگوں سے چڑ کھاتی ہوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنی صاف گوئی کواپنی خوبی سمجھتی ہوں مگر دوسرے اس کو میری خامی تصور کرتے ہیں جس کی مجھے پرواہ نہیں ۔

انسان جیسا اندر سے ہو ایسا ہی باہر سے بھی ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمار ا ٹی وی ڈرامہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں بہت آگے ہے اور اس روایت کو پی ٹی وی سے لیکر پرائیویٹ چینلز نے بھی آگے بڑھایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک وقت ضرور ایسا آیاتھا جب کچھ عرصے کیلئے لوگ بھارتی اور ترکی ڈراموں کے سحر میں مبتلا ہوگئے تھے مگر جلد ہی وہ اپنی اصل ثقافت کی جانب لوٹ آئے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آج سینئر اداکاروں کے متبادل کے طور پر اداکاروں کی ایک نئی کھیپ تیار ہوچکی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 11:52:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :