بچپن سے فنکارہ بننے کی خواہش تھی ‘ فائزہ خان

بدھ 17 جنوری 2018 13:31

بچپن سے فنکارہ بننے کی خواہش تھی ‘ فائزہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) نامور اداکارہ فائزہ خان نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں میری بچپن سے خواہش ہے فنکارہ بنوں جس میں کامیاب ہوئی ہوں ‘ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فائزہ خان نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔ فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 13:31:57